مومن بندے کی نشانی یہ ہے کہ جب اس کی موت کا وقت قریب آجاتا ہےتو اس کے چہرے پر مسکراہٹ بھی آجاتی ہے
ٹھوکر بھی انہی کو لگتی ہے جن کو رب میں تھامنا ہوتا ہے
نیند نہیں آتی اپنے گناہوں کے ڈر سے یا ر ب پھر سکون سے سو جاتا ہوں یہ سوچ کر کے تیرا ایک نام رحیم بھی ہے
خواہشیں بادشاہوں کو غلام بنا لیتی ہیں مگر صبر غلاموں کو بادشاہ بنا دیتا ہے
صبر تو آخر کرنا ہی پڑتا ہے مگر آغاز میں کرنے سے انجام شاندار ہو جاتا ہے
مصیبتوں کا مقابلہ صبر سے کرو اور نعمتوں کی حفاظت شکر سے۔
صبر سے رحمت کا انتظار کر کے جو چیز تیرے لیے ہے تیرے لیے ہی ہے اور دیر حکمت پر مبنی ہوتی ہے
انسان اگر صبر کرنا اور معاف کرنا سیکھ جائے تو زندگی آسان ہو جائے گی
کچھ چیزیں رونے سے نہیں صبر کرنے سےملتی ہیں
بچوں کے چہروں پر اس لئے اتنا نور ہوتا ہے کہ وہ شرارتیں کرتے ہیں سازشیں نہیں۔
0 Comments